ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے کریکال میں یوتھ پارلیمنٹرین پروگرام کا انعقاد

بھٹکل کے کریکال میں یوتھ پارلیمنٹرین پروگرام کا انعقاد

Mon, 23 Jan 2017 20:57:20    S.O. News Service

بھٹکل:23/جنوری  (ایس او نیوز) نہرو یوتھ سنٹر کاروار اور نیتاجی یووک منڈلی کریکال بھٹکل کے اشتراک سے کریکال میں گنیش منٹپ میں منعقدہ پاس پڑوس یوتھ پارلیمنٹرین نامی  پروگرام کا ماوین کوروے گرام پنچایت کی ممبر روہنی کوپیا نائک نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد روہنی نائک نے سوامی وویکانند کی فکر پر روشنی ڈالی ۔ گرام پنچایت ممبر داس ماستپا نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کے طورپر ماہی گیر سنگھا ماوین کوروے کے ڈائرکٹر شنیار موگیر ، اسکول ترقی بورڈ کے صدر راج شیکھر نائک، نیتاجی منڈلی کے سابق صدر شیوانند موگیر نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ضلع یوتھ ایوارڈ یافتہ نرسمہا موگیر نے مقالہ پیش کیا۔ بھاگی نائک نے پرارتھنا گیت پیش کیا تو شیکھر موگیر نے نظامت کی ۔ جیوتی نائک نے نظامت کی۔


Share: